Food-minister 26

وفاقی وزیر خسرو بختیار کو برطرف کر دیا گیا جبکہ آٹا سکینڈل، وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا،

وفاقی وزیر خسرو بختیار کو برطرف کر دیا گیا جبکہ آٹا سکینڈل، وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق بھی عہدے سے الگ

گندم بحران کے باعث وزیر خوراک نے استعفیٰ دیا۔ سمیع اللہ چودھری نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوا دیا ہے۔

ملک میں گندم بحران کے حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں سمیع اللہ چودھری اور دیگر کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گندم بحران پر سابق سیکرٹری خوراک نسیم صادق بھی عہدے سے الگ ہو گئے ہیں۔ اس وقت وہ کمشنر ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) ڈویژن کے طور پر کام کر رہے تھے۔ نسیم صادق نے بھی رضاکارانہ عہدے سے علیحدگی اختیار کرلی ہے جبکہ سابق ڈائریکٹر خوراک ظفر اقبال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں