Doctors-murree 29

ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں نان پریکٹیسنگ الاونس کی کٹوتی کی وجہ سے ڈاکٹروں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے: ڈاکٹر سلمان کاظمی

پنجاب کے مختلف اضلاع کے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں نان پریکٹیسنگ الاونس کی کٹوتی کی وجہ سے ڈاکٹروں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے: ڈاکٹر سلمان کاظمی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں ڈاکٹرز کی تنخواہیں پہلے ھی کم ھیں –

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جب بھی مشکلات آتی ہیں ڈاکٹر اپنا بھر پور کردار ادا کرتے ہیں مثال کے طور پر سیلاب کے دن ہوں یا کوئی قدرتی آفات ہوں ڈاکٹر اپنے جانوں کی پروا نا کرتے ہوئے عوام کی خدمت کرتے ہیں اس وقت کرونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اس مشکل وقت میں بھی ڈاکٹر اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر دن رات اس مہلک وباء سے جنگ کر رہے ہیں۔

ڈاکٹرز کی اس محنت کے باوجود ان کی تنخواہوں الاونس کی کٹوتی افسوس ناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دوسمریاں وزیراعلی پنجاب کے ٹیبل پر پڑی ہوئی ہیں ، جن میں ایک تو نان پریکٹیسنگ الاونس اور دوسری KPIکی پرفارمینس انڈیکیٹرز الاونس کی ہے۔

، ان سمریز کو ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے اپروول کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے پاس بھیجا ھے۔

ینگ ڈاکٹرز وزیراعلی پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کے ڈاکٹرز کی کاوشوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان دونوں سمریز پر سائن کر کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ بھیج دیں تاکہ ان الاونسز کے اضافے سے ڈاکٹرز کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں