punjab-police- 24

 آئی جی آفس کی جانب سے چودہ نکات پر مشتمل ایس او پیز جاری

لاہور آئی جی آفس کی جانب سے چودہ نکات پر مشتمل ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق ریڈ پر بیلٹ پروف جیکٹس کے بغیر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے,

اسی طرح ریڈ پر جانے سے پہلے افسران کی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا

جبکہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے کے لیے ایس ایس پی یاڈی پی او کی اجازت لینا لازمی قرار دے دیا گیا۔

ایس او پیز کے مطابق ریڈ پر جانے سے پلے روزنامچہ میں گاڑی کے نمبر اور اسلحہ کی تفصیلات لکھنا بھی لازمی قرار دے یا گیا اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر کامیابی کی صورت میں بھی ایس پی ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں