ALKHIDMAT NEWS CAPTION 72

مری خشک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری

مری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے نتیجے میں متاثر ہونے والے مستحق افرادمیں پکے پکائے کھانے اور خشک راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی کشیدہ ہوتی ہوئی صورتحال کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن نے جہاں تمام ملک کو متاثر کیا ہے اور اسکے نتیجے میں آنے والی بھوک اور افلاس سے سب سے زیادہ دیہاڑی دار طبقہ متاثر ہوا ہے اس صور تحال سے ان افراد کو بچانے کے لئے الخدمت فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو مقامی سطح پر عطیات جمع کرکے اپنے ہی علاقے کے مستحق افراد تک کھانا اور راشن پہنچانے کا اہتمام کررہی ہیں اب تک 58ہزارسفید پوش مستحق افراد میں کھانا اور 76ہزار3سو خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیا جاچکا ہے جس کی مجموعی لاگت 23کروڑ26لاکھ 13ہزار روپے بنتی ہے اور تقسیم کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے یہ ہمارا مذہبی اور قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے علاقے میں ایسے سفید مستحق اور نادار افراد کو تلاش کرکے ان کی مدد کریں الخدمت کے ذریعے ایسے افراد تک کھانا اور راشن پہنچانے کے لئے 080044448پر رابطہ کرس۔