Rain-murree 28

مری گلیا ت اور مری میں دو دن قبل بارشوں اور سردہواؤں کا شروع

مری گلیا ت اور مری میں دو دن قبل بارشوں اور سردہواؤں کا شروع ہونے والا سلسلہ تاحال جاری جس کے باعث جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے وہاں کئی علاقوں سے لینڈسلائیڈنگ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں حالیہ شدید بارشوں کے باعث مری اور گردونواح میں بڑے پیمانے پر کئی آبادیاں اور درجنوں مکانات لینڈسلائیڈنگ کی زدمیں آکر تباہ ہوچکے ہیں اورکئی خاندان بے بسی کی حالت میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اورحکومتی امداد کا انتظارکررہے ہیں،عوامی حلقوں اورمتاثرین نے انکی فوری بحالی اور مالی امدادکامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں