utility store murree 32

مری یوٹیلٹی سٹورز پر چینی آٹا غائب

مری تحصیل بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی آٹا غائب حکومت کی طرف سے عوام کو دئیے گئے ریلیف پیکج کے اعلانات پر عملد رآمدنہ ہوسکا روزمرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی کئی گناہ بڑھ گئی ہیں لاک ڈاؤن کے دوران غریب مہنگائی کے باعث فاقہ کشی پر مجبور ہیں یوٹیلیٹی سٹوروں پر آٹا،چینی،گھی ناپید ہیں ایسی صورتحال میں لوگون کی مشکلات مزید بڑھ رہی ہیں جسکے باعث افراتفری کا خدشہ ہے مری کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز اتوار کے دن بندکردئیے جاتے ہیں عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اوردیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور یوٹیلیٹی سٹورز کو اتوار کے دن بھی کھلا رکھنے کامطالبہ کیا ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں