کرونا وائرس 40

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی

مری اہلسنت والجماعت دیول کے ترجمان سعدشاہد عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ رجوع الی اللہ ضروری ہے ملک اس وقت مشکل وقت سے گزر رہا ہے تمام منتخب نمائندون اور مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء دستیاب نہیں یا جن کا ذریعہ معاش ختم ہوگیا ہے ان مستحق افراد کیلئے صاحب حیثیت حضرات جن کو رب العزت نے دولت سے نوازا ہے وہ اس مشکل کی گھڑی میں غریب عوام کی مدد کریں انہوں نے ڈاکٹروں،نرسوں، پیرامیڈیکل عملے،پاک افواج،رینجرز،پولیس اور ان تمام اداروں کو سلام عقیدت پیش کیا جو ان مشکل حالات میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں