گاڑی کو آگ 34

مری لوہر جھیکا گلی یونس ایواب کی گھر کے سامنے کھڑی صرف گاڑی کو آگ لگا دی

مری لوہر جھیکا گلی روڈ پولیس چوکی بازار کی نک کے نیچے رات کی تاریکی میں نامعلوم افراد نے یونس ایواب کی گھر کے سامنے کھڑی صرف گاڑی کو آگ لگا دی جب تک مالک کو گاڑی کو آگ لگنے کی خبر ہوتی اُس وقت تک یونس ایواب نامی شخص کی گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوچکی تھی تفصیلات کے مطابق مری شہر کے نوجوان کاروباری برادرزبک ڈپو کے مالک یونس ایواب نے رات کو صرف گاڑی اپنے گھر واقعہ لوہر جھیکا گلی جو پولیس چوکی کی ناک کے نیچے واقعہ ہے کھڑی کی جس کو نامعلوم افراد نے آگ لگا کر جلا ڈالا جب تک گاڑی کے مالک یونس ایواب کو گاڑی آگ لگنے کی خبر ہوتی اُس وقت تک گاڑی مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکی تھی یونس ایواب نے نامعلوم افراد کی طرف سے گاڑی کو آگ لگنے کے خلاف پولیس چوکی بازار مری میں درخواست دے دی ہے جس کے بعد مری پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں