Usman-Buzdar 44

سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صوبائی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان،جنرل آفیسر کمانڈنگ 10 ڈویژن میجر جنرل محمد انیق الرحمن ملک، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل محمد عامر مجید، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور اعلیٰ سول و عسکری حکام کی اجلاس میں شرکت
اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا
کورونا وائرس کے خلاف ایکشن پلان پر موثر طور پر عملدرآمد پر اتفاق
اجلاس کے شرکاء کا کورونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے لانے کے عزم کا اظہار
عسکری قیادت کی جانب سے سول حکومت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی
کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کئے جانے والے حکومتی اقدامات من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ
عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں فیصلہ
صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق
اجلاس میں پنجاب کے داخلی راستوں پر نقل و حرکت اور سکریننگ کا نظام مزید موثر بنانے کا فیصلہ
غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ضروری ہوتے ہیں۔عثمان بزدار
صوبے کے عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔عثمان بزدار
کورونا کے خلاف جنگ جیتنے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔ عثمان بزدار
سیاسی اور عسکری قیادت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایک صفحے پر ہے۔عثمان بزدار
معاشرے کے ہر طبقے کو کورونا وائر سے موثر طور پر نمٹنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔عثمان بزدار
کورونا وائرس کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔عثمان بزدار
ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ملتان میں 5 ہزار افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کا انتظام کر لیا ہے۔عثمان بزدار
کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے محکمہ صحت کو وسائل کی کمی نہیں آنے دیں گے۔عثمان بزدار
حکومتی اقدامات عوام کی حفاظت کیلئے اٹھائے ہیں۔عثمان بزدار
پنجاب حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔ کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان
ہم کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حکومت کے ساتھ ہر سطح پر تعاون کر رہے ہیں۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان
یہ ایک نیشنل کاز ہے اور ہم سول حکومت کا پورا ساتھ دیں گے۔کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 98 ہزار ہو چکی ہے۔اجلاس کو بریفنگ
پاکستان میں اس وقت 239 کورونا وائرس کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔اجلاس کو بریفنگ
پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 26 ہے۔ اجلاس کو بریفنگ
تفتان میں پنجاب حکومت کی جانب سے قرنطینہ کی سہولت قائم کرنے کی تجویز پر غور
کورونا وائرس کے مشتبہ مسافروں کیلئے لاہور میں حج ٹرمینل کو قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا
ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر و میڈیکل ایجوکیشن اور صوبائی سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال،احتیاطی تدابیر اورحفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں