موٹر وے پولیس 49

وزارت نارکوٹیکس کنٹرول اے ڈی خواجہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس کے مرکزی دفتر میں سابق انسپکٹر جنرل اور موجودہ وفاقی سیکریٹری برائے وزارت نارکوٹیکس کنٹرول اے ڈی خواجہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے مخلصانہ اور پیشہ ورانہ مہارت کی بنیادی اقدار کو برقرار رکھنے میں اے ڈی خواجہ کی قابل قدر شراکت کا اعتراف کیا۔تقریب میں وفاقی سیکرٹری برائے مواصلات جواد رفیق ملک نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے افسران دیانتداری اور عزم کی اپنی مخصوص خاصیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں جو کہ بطور سابق انسپکٹر جنرل اے ڈی خواجہ کی سرپرستی میں ممکن ہوا۔ اے ڈی خواجہ نے ادارے کے لئے عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عظیم ادارے کی رہنمائی کرنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور اس ادارے کی فلاح و بہبود اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کی انہوں نے پوری کوشش کی۔ آخر میں آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے اے ڈی خواجہ کو تمام افسران کی جانب سے ایک یادگاری شیلڈ پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں