murree-news18 45

کورونا وائرس سے کچہری کی حدود میں محفوظ رکھنے کیلئے اعلیٰ عدلیہ کی شانہ بشانہ کاوشیں شروع

مری ملک بھر میں کورونا وائرس کے انسداد ی کاروائی میں بار کونلسز اور وکلاء نے بھی عوام اور سائلین کو کورونا وائرس سے کچہری کی حدود میں محفوظ رکھنے کیلئے اعلیٰ عدلیہ کی شانہ بشانہ کاوشیں شروع کررکھی ہیں بار ایسوسی ایشن مری کی ایگزیکٹوباڈی جس میں مری بار کے صدر اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری فرحان نور ایڈووکیٹ،فخر محمود عباسی،ثقلین رضا کے علاوہ سینئر وکلاء محمد نذیر عباسی ایڈووکیٹ،راجہ اشتیاق احمد عباسی ایڈووکیٹ،نذر محمد عباسی ایڈووکیٹ،راجہ عبدالرحمان ایڈووکیٹ،راجہ صغیر ایڈووکیٹ اوریگر وکلاء نے مری میں تعینات ججزصاحبان جن میں امتیا احمد گوندل ایڈیشنل سیشن اینڈڈسٹرکٹ جج سینئر سول جج محمد جاوید ورک،اور زبیرالحسن سول جج مری سے کورونا وائرس بچائوکیلئے میٹنگ کی جس میں اہم فیصلے کئے گئے مری بار ایسوسی ایشن وجوڈیشری کے مشترکہ فیصلہ جات کے مطابق آئندہ پندرہ دنوں تک صرف ارجنٹ ورک جس میں جدید دائری،ضمانت وغیرہ مقدمات کا فیصلی کیاگیا اور صرف سول اور فوجداری ارجنٹ کام نبٹانا جائے گا اوردیگر مقدمات میں دوہفتے کا التواء کیا جائیگا تاکہ عوام الناس کو فوری انصاف بھی مہیا کیاجائے اور اس کے ساتھ ساتھ عوام اور سائلین کو وبائی وائرس سے محفوظ رکھا جائے عوامی حلقوں نے وکلاء اورجج صاحبان کے فیصلے کو سراہا ہے اور عوام سے بھی تعاون کی استدعا کی ہے۔