murree weather update 135

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں کالی گھٹائوں کا راج

ملکہ کوہسار مری اور گلیات میں کالی گھٹائوں کا راج یخ بستہ ہوائوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا بارش نے شہر کی گلیوں کو تالاب میں تبدیل کردیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتے کی شام تک جاری رہیگا جس کے باعث مختلف مقامات پر لینڈسلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے نکاسی آب کیلئے بنائی گئیں پلیاں اورنالیاں بندہونے سے بھی بارش کے پانی سے نقصان کا اندیشہ ہے عوامی اور کاروباری حلقوںنے تحصیل انتظامیہ مری اورمحکمہ ہائی سے فوری نالیوں اور پلیوں کو بحال کرنے کامطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں