مری پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 مری کے زیراہتمام تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال مری میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے عملی مشق اور تربیت کا انعقاد کیاگیا جس میں ریسکیو1122 مری کے امدادی کارکنوں نے حصہ لیا مشق میں آگ بجھانے اورگ میں پھنسے ہوئے متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کرنے کا عملی مظاہرہ کیاگیا ان مشقوں کے انعقاد کا بنیادی مقصد لوگوں کو بروقت ایمرجنسی سروس مہیاکرنا ہے ار کسی بھی بڑے سانحات سے نمٹنے کیلئے ہر وقت رسپانس کرنا ہے ،ریسکیو1122 مری نے سال 2020 کیلئے سیفٹی پروگرام،موگ ایکسرسائز اور فرسٹ ایڈ پروگراموں کیلئے ورکشاپس کے پروگرام مرتب دئیے ہیں جو مختلف اوقات میں جاری رہیں گے۔