RWp 53

چیئرمین این ایچ اے ان ایکشن، عرصہ دراز سے ایک ہی سیکشن میں براجمان 88 افسران و ملازمین تبدیل

اسلا م آبادچیئرمین این ایچ اے سکندرقیوم نے این ایچ اے میں عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر براجمان 88 ملازمین و افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔این ایچ اے کی تاریخ میں پہلی بار اتنے بڑے پیمانے پر ملازمین و افسران کی اکھاڑ بچھاڑ کی گئی ہے۔تاہم افسران کے منظور نظر چند افسران تبادلوں کے اس جھکڑ کی زد میں نہ آسکے۔جبکہ دوسری طرف با اثر افسران و ملازمین نے اپنے تبادلے رکوانے کے لئے بھی بھاگ دوڑ شروع کر دی ہے۔17 فروری کو این ایچ اے کے تبادلوں کے آفس لیٹر نمبر22(2)/Admn(P-2)/NHA/20-520 کے تحت ایڈمن ونگ پرسنل ٹو کے 88 ملازمین و افسران کا تبادلہ کر دیا گیا ہے۔جن میں گریڈ گیارہ سے سترہ تک کے ملازمین و افسران شامل ہیں جو عرصہ دراز سے اس سیکشن میں تعینات تھے۔ذرائع کا کہناہے کہ تبادلے کی زد میں آنے والے متعدد بااثر افسران نے اس آڈر کے بعد اب اپنا تبادلہ رکوانے کی کوششیں تیز کردی ہیں جبکہ ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اس فہرست میں چند منظور نظر افسران کو شامل نہیں کیا گیا ہے جو عرصہ پندرہ سالوں سے بدستور ایک ہی سیکشن میں براجمان ہیں۔حالیہ تبادلے کے جھکڑ میں آنے والے گریڈ سترہ کے افسران میں عابدحسین طوری، افتخارحسین، محمدخان، محمدشریف ،مظفرشریف، مظفرعلی، ناظمہ آفتاب، یاسمین راشد، گریڈ سولہ کے عظمت حسین رانجھا، ناصراقبال، عبدالوہاب شیخ، مخموم الدین سہیٹو، عبدالعزیز، عابدمحمود،عابدالرحمان، علیشبا مبارک، ارشاداللہ خان، اسدعارف، عاشق احمد سومرو،آصف نویدبھٹی،ارنگزیب خان، فہد یامین، فتح شیر،عمران احمد،امتیاز احمدقریشی، جمیل اختر،جہانگیرعباس،کلیم اللہ خان،خلیل الرحمان،خضرحیات،خضرحیات ملک، ماجدعلی سومرو، مہتاب احمد، میر اسدعلی، محمداکبر، محمدفرحان لغاری، محمدہارون،محمدجمیل، محمدجمشید جمال، محمد لطیف، محمد نعیم، محمد نویداسلم، محمد سمع، محمدعمرخان سمیت دیگر افسران وملازمین شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں