چوہدری فوادحسین 42

چوہدری فوادحسین کے ساتھ دوبئی میں ملک مبشر رہنما و صدر یوتھ ونگ آل پاکستان مسلم لیگ دوبئی کی ملاقات

پنڈدادنخان(سلیمان شہباز،عدنان یونس )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فوادحسین کے ساتھ دوبئی میں ملک مبشر رہنما و صدر یوتھ ونگ آل پاکستان مسلم لیگ دوبئی کی ملاقات ہوئی ضلع جہلم تحصیل پنڈدادنخان کی تعمیروترقی کے حوالے سے بات چیت ہوئی تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین دوبئی دوروزہ دورے پر گئے تھے دورے کے دوران چوہدری فواد حسین کے ساتھ ملک مبشر صدر یوتھ ونگ آل پاکستان مسلم لیگ دوبئی (کھیوڑہ) کی ملاقات ہوئی اور ان کے ہمراہ وقاص امجد بھی تھے ملک مبشر نے چوہدری فواد حسین کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور ان علاقے کے لیے ان کی صلاحیتوں کو بھرپور سراہا اور خراج تحسین پیش کیا کہ آپ نے ہر پلیٹ فارم پر علاقے کی تعمیر وترقی کی آواز بلند کیاور صحیح معنوں میں حلقہ NA67 اورPP27 کے عوامی کی ترجمانی کرنے کا حق ادا کیا اور کہا کہ چوہدری فواد نے ایک سال کے بعد تحصیل پنڈدادنخان میں میگا پراجیکٹ جلالپور شریف تا خوشاب نہر کا کام شروع کروا کر بہت بڑی کامیابی حاصل کی اس منصوبے سے تحصیل پنڈدادنخان میں تعمیروترقی کا ایک نیا سفر جاری ہو گااور کئی سالوں بعد ہمارے علاقے کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا کئی سالوں کے بعد ہمارے علاقے میں تعمیروترقی کے کام شروع ہوئے ہیں کھیوڑہ سے ٹیکس کی مد میں سب سے زیادہ ٹیکس قومی خزانے میںہمارے شہر سے جاتا ہے اور ہمارے دنیا بھر کے لوگ ہمارے شہر کھیوڑہ کا نمک کھاتے ہیں مگر افسوس کہ اس نمک کا حق کوئی ادا نہیں کرتا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں