reunited 50

کاوش15 سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے افسران کی ایک اور کاوش15 سالہ گمشدہ بچے کو اس کے گھر والوں سے ملوا دیا ۔نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے افسرانT/2 پر ڈیوٹی پر معمور تھے کہ ایک شخص جس کا نام مطیع اللہ تھا اور وہ پشاور کا رہاشی ہے افسران کے پاس آیا اور بتایا کے میرا بتہیجا کریم اللہ جس کی عمر 15 سے 16 سال ہے اور وہ گھر سے ناراض ہو کر کہیں بھاگ گیا ہے۔ اور اس شخص نے بتایا کہ مجھے شک ہے کہ بچا واپڈا اسٹاپ کے پاس موجود ہے اور کہیں دور جا سکتا ہے۔اور اس شخص نے موٹروے پولیس سے کہا کے بچے کو دھوندے اور اسے منانے میں میری مدد کریں۔ افسران فوری طور پر موقع پر پھنچے اور دیکھا کے بچا وہاں موجود تھا۔ اسی دوران جناب cpo صاحب بھی موقع پر پہنچ گئے۔ افسران نے بچے کو فوری طور پر اپنی تحویل میں لیا۔ بعد ازاں جناب cpo صاحب اور افسران نے کریم اللہ کو خوب اچھے طریقے سمجھایا جس پر بچا گھر جانے کے لئے تیار ہو گیا. مطیع اللہ جو کے لڑکے کا چچا ہے کریم اللہ کو اس کے حوالے کیا جس نے موٹروے پولیس کا سکریہ ادا کیا۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں