murree taxi stand 106

مری شہر اور گردونواح میں غیرقانونی ٹیکسی اسٹینڈ کی بھرمار

ملکہ کوہسار مری شہر اور گردونواح میں غیرقانونی ٹیکسی اسٹینڈ کی بھرمار سیاحوں اور مقامی لوگوں کو پیدل چلنے میں دشواری کا سامنا جبکہ دوسری جانب برفباری کے باعث روڈ کے کنارے سے برف کو تاحال صاف نہ کیا جاسکا جس کے باعث غیر قانونی ٹیکسی ڈرائیور کی جانب سے روڈ پر ہی گاڑیوں کو کھڑا کرنا شروع کردیا جس سے عوام کو پیدل چلنے کے لئے دشواری کا سامنا یا کوئی سیاح غلطی سے برف پر چڑھ جائے تو یہ گرکرزخمی ہو جاتا ہے اسی طرح ٹریفک کی روانگی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا سیر و تفریح کے لیے آنے والے سیاح گھنٹوں گھنٹوں تک گاڑیوں میں ہی گزار کر واپس لے جاتے ہیں انتظامیہ کی جانب سے بس تسلی عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا جا رہا جس کے باعث مری کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہونے جبکہ کھلی کچہری میں سی پی او راولپنڈی کی جانب سے غیر قانونی ٹیکسی سٹینڈ کو ختم کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا لیکن تاحال کوئی بھی غیرقانونی ٹیکسی سٹینڈ کو ختم نہیں کیا جاسکا مال روڈ جی پی او بینک روڈ مرحبا چوک کاٹ روڈ جنرل بس اسٹینڈ کے ساتھ تمام روڈ پر گاڑیوں کی بھرمار سیاحوں مقامی لوگوں نے وزیراعلی عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں