یوم یکجہتی کشمیر 52

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر

مری حکومت کی ہدایات کے مطابق5 فروری یوم یکجہتی کشمیر پورے ملک کی طرح ملکہ کوہسار مری میں بھی پورے جوش وجذبے سے منایاجائیگامظلوم کشمیر یوں پر بھارتی مظالم اور کشمیریوں کی جدوجہد آذادی کو اجاگر کرنے اور پوری دنیا کو پیغام دینا انتہائی ضروری ہے اس اہم ترین دن کے حوالے سے پروگراموںکو حتمی شکل دینے کیلئے مری کے تمام مکتبہ فکر کا اہم ترین اجلاس3 فروری بروز سوموار جناح ہال مری میں ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیاجارہا ہے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے مری میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوںنے مری کے عوام اورتمام سیاسی وسماجی تنظیموں کو اجلاس میں بھرپورشرکت کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں