murree 01 128

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کے بعد ہفتے کی صبح سور ج اپنی پوری آب وتاب سے طلوع ہوا

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری کے بعد ہفتے کی صبح سور ج اپنی پوری آب وتاب سے طلوع ہوا جس سے اس دلکش وادی کا حسن مزید نکھر کرسامنے آیا اگرچے کہ سردی کی شدت میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اسکے باوجود ہفتہ وار تعطیلات کے باعث ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے خوبصورت وادیاں،دلفریب نظارے دیکھ کر سیاح خوب لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں اور ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینک کا اپنی تفریح کو دوبالا کررہے ہیں ،سیاح برف کے بنے ہوئے مجسموں کے ساتھ سلفیاں لیتے ہوئے اور برف سے ڈھکے ہوئے کوہساروں اور نظاروں کو اپنے کیمروں کی آنکھ میں محفوظ کرتے نظر آتے ہیں مری کے اہم ترین سیاحتی مرکز پر سیاحوں کا بڑا رش دیکھاجارہا ہے تمام ریسٹورنٹس ،ہوٹلزاور تجارتی مراکز پر بھی کثیر تعدادمیں سیاح موجود ہیں سیاحوں کی آمدسے مری کے کاروباری پربھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں