76

پاکستان بماقبلہ بنگلا دیش: بنگلا دیش کا پاکستان کو 137 رنزز کا ہدف

پاکستان بماقبلہ بنگلا دیش: بنگلا دیش کا پاکستان کو 137 رنزز کا ہدف

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 137 رنز کا ہدف مل گیا۔

تین میچوں پر مشتمل سریز کے پہلے مقابلے میں فتح کے بعد آج بھی پاکستان کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ 

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دی تھی۔ شعیب ملک نے حریف ٹیم کیخلاف شاندار نصف سنچری کے ساتھ کم بیک کیا۔

پاکستان کی طرف سے پہلا میچ کھیلنے والے احسان علی نے چھتیس رنز بنائے اور حارث روف نے پہلی انٹرنیشنل وکٹ حاصل کی۔ ایک سو بیالیس رنز ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

محمد حفیظ کی مزاحمت انیس رنز پر دم توڑ گئی انہیں مستفیض الرحمان نے آوٹ کیا۔ شعیب ملک اور احسان علی کے درمیان اکتالیس رنز کی پارٹنرشپ بنی۔ احسان علی کو امین الاسلام نے چھتیس کے انفرادی اسکور پر آوٹ کیا۔

ایک سو سترہ کے مجموعی اسکور پر افتخار احمد سولہ رنز بنا کے آوٹ ہو گئے۔ شعیب ملک نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور پانچ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری اسکور کی۔

عماد وسیم صرف چھ رنز ہی بنا سکے اور قومی ٹیم نے ایک سو بیالیس رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتالیس رنز بنائے۔ تمیم اقبال انتالیس رنز بنا کے رن آوٹ ہوئے۔ لٹن داس بھی تیز رنز لینے کی کوشش میں وکٹ گنوا بیٹھے۔

محمد نعیم کو شاداب خان نے پویلین کی راہ دکھائی اور حارث روف نے عفیف حسین کو کلین بولڈ کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان اور شاہین آفریدی نے بھی ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں