Poli 59

موٹروے پولیس نے چوری کی جانے والی گاڑی برآمد کر لی

موٹروے پولیس نے چوری کی جانے والی گاڑی برآمد کر لی۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر کال موصول ہوئی جس میں شعیب نامی شخص نے بتایا کہ اسکی گاڑی نمبری LEC 171 کرولا GLIگجرات سے چوری ہوئی ہے۔ مزید شعیب صاحب نے بتایا کے گاڑی کے ٹریکر کے مطابق گاڑی کی لوکیشن کھاریاں معلوم ہو رہی ہے۔ بیٹ آپریٹر نے فوری طور پر T/4 کے افسران کو نوٹ کرایا۔T/4 پر معمور افسران سب انسپکٹر عامر نعیم اور سب انسپکٹر الطاف فوری طور پر مذکورہ لوکیشن پر پہنچ گئے اور گاڑی کو موجود پایا۔ گاڑی کو sop کے تحت چیک کیا گیا گاڑی میں کوئی موجود نہ تھا موٹروے پولیس کے افسران نے گاڑی کے مالک کو بھی مذکورہ لوکیشن پر پہنچنے کو کہا اور لوکل پولیس کو بھی موقع پر بلا لیا اور قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مذکورہ گاڑی لوکل تھانہ کے ASI یاسر ندیم کے حوالے کی گئی۔۔۔ ڈی آئی جی این فائیو نارتھ محمد عالم شنواری نے افسران کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تمام افسران عوام کی خدمت اسی تندہی کے ساتھ سر انجام دے کر محکمہ کا نام روشن کریں گے۔