rwp 33

غلام سرور خان نے پنے حلقہ میں دو گروپوں کے درمیان صلح نامہ کروا دیا

اسلام آباد وفاقی وزیر براۓ ہوا بازی،غلام سرور خان نے بروز سوموار اپنے حلقہ میں دو گروپوں کے درمیان صلح نامہ کروا دیا۔غلام سرور خان نے 14 سال پرانی دشمنی ختم کروا دی۔ باڑہ جھنگ کے رہائشی ریاض خان کے دو بھتیجوں اور بیٹے نے نومبر 2006 میں ٹھٹھہ خیل کے رہائشی ملک رفاقت کے بیٹے,لوسراں کے ایک لڑکے اور خرم پراچہ کے دو سگے بھائیوں کو قتل کیا تھا.اس دشمنی کی وجہ 4 لوگوں کا قتل تھا جس میں عاطف عباس ، نفیس خان ، نصیر خان اور طاہر قتل ہوئے تھے.ان دو خاندانوں کا راضی نامہ طے پا گیا.ان کا راضی نامہ اعظم خان، ڈپٹی میئر اسلام آباد (سراۓ خربوزہ والے),بوبی خان،یاسر خان،ریاض خان بالڑہ اور نوید لیاقت کی کاوشوں سے طے پا گیا.بروز سوموار دعائے خیر وفاقی وزیر غلام سرور خان کے گھر پنڈ نوشہری میں ہوئی۔اس راضی نامہ میں غلام سرور خان نے اہم کردار ادا کیا.ہےایم پی اے پی پی 19 عمار صدیق خان،شفیق خان،ماسٹر نثار خان اور چن شاہ کاظمی صاحب بھی غلام سرور خان کے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں