isb-murree-news 58

اسلام آباد :وفا قی پولیس کی گزشتہ ہفتہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں

اسلام آباد :وفا قی پولیس کیگزشتہ ہفتہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی

ڈکیتی، چوری ،قتل،کارچوری، منشیات اور شراب فروشی ملوث201 ملزمان کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا ,

ڈکیتی و سرقہ بالجبر، چوری اورکار چوری میں ملوث 40 ملزمان گرفتار ہوئے، ڈی ائی جی آپریشنز

ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد کیا جن میں طلائی زیورات ،نقدی ،موبائل فون، موٹرسائیکلز اور دیگر اشیاء شامل ہیں ڈی ائی جی آپریشنز

ناجائز اسلحہ و ایمونیشن رکھنے والے 28 ملزمان گرفتار کیا گیا

ملزمان کے قبضہ سے 23 پسٹل،دو گن, تین خنجر, 109روند برآمد کئے گئے، ڈی ائی جی آپریشنز

منشیات و شراب فروشی کے 28 ملزمان گرفتار کیے گئے

منشیات فروشوں کے قبضہ سے دو کلو 906 گرام چرس، تین کلوگرام ہیروئن، ایک کلو 115گرام آئس ،100 سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد ڈی ائی جی آپریشنز

دیگر جرائم میں ملوث 74 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن میں اشتہاری اور عدالتی مفرور کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

154مقدما ت کی تفتیش مکمل کر کے ان کے چالان مجاز عدالتوں کو بھجوائے گئے، ڈی آئی جی آپریشنز ,

پولیس نے گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی,

وفاقی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے گی , ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید,

شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر ممکنہ اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں