A.C.Murree picture 65

محکمہ ہائی وے مری کی ناقص کارکردگی مال روڈ سمیت شاہراہوں سے برف کی بروقت صفائی نہ کئے

مری محکمہ ہائی وے مری کی ناقص کارکردگی مال روڈ سمیت شاہراہوں سے برف کی بروقت صفائی نہ کئے جانے سے سیاحوں،تاجروں اورمقامی لوگوں کو شدیدمشکلات کا سامنا محکمہ ہائی وے برف کی صفائی کے سلسلے میں نمک،ڈیزل اور مشینری کی مینی نینس میں کروڑوں روپے وصول کرتی ہے لیکن نہ توبروقت برف کی صفائی کی گئی اور نہ ہی نمک کاچھڑکائو کیاگیا جسکے باعث سیاحوں خصوصاً خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کاسامنا رہا جس پر مری میڈیا کی شکایت پر اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین نے مال روڈ کا دورہ کیا اور محکمہ ہائی وے کو ہدایت کی کہ فوری طور پر مال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں سے فوری برف صاف کی جائے جس پر محکمہ ہائی وے مری نے اپنی پلو مشین مال روڈ پر بھیجی جو برف کو ہٹانے میں مکمل ناکام نظر آئی جس وقت ہزاروں سیاح فیملیاں مال روڑ پر تفریح کررہے تھے تو اس مشین کے آنے سے تما م برف اور پانی نے انکے کپڑوں کو بھی گیلاکردیا جبکہ مال روڈ کے تاجروں کی دوکانوں میں بھی پانی جانے سے انکا قیمتی سامان بھی تباہ ہوا جس پر انہوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے وقت برف صاف کی جاتی تو سیاحوں اور تاجروں کو اس پریشانی سے دوچار نہ ہوناپڑ تا،ادھر مری کی مختلف شاہراہوں سے برف صاف نہ کئے جانے سے جیپوں والوں نے سیاحوں سے پانچ سے 10 ہزار تک فی گاڑی کو برف سے نکالنے کا وصول کیا جارہا ہے جو انتہائی زیادتی ہے مری آنے والے سیاحوں،مقامی لوگوں اورتاجروں نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور غفلت کا ارتکاب کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے،سیاحوں اور تاجروںنے اسسٹنٹ کمشنر مری کی بروقت مداخلت پراور مال روڈ کی صفائی کروانے پر انکا شکریہ ادا کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں