امتحانات 50

تحصیل مری اورتحصیل کوٹلی ستیاں میں شدید برفباری اورسردی میںکے

مری تحصیل مری اورتحصیل کوٹلی ستیاں میں شدید برفباری اورسردی میںکے موسم انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی کے تحت فروری کے مہینے میںہونے والے امتحانات کا تا حال شیڈول تاحال تبدیل نہ کئے جانے پر طلباء وطالبات اورانکے والدین میں سخت تشویش پائی جارہی ہے انھوں نے شدید سردموسم میں بورڈ کی جانب سے میٹرک کے امتحانات منعقد کرانے کے فیصلے پر شدید احتجاج کیا اور کہاہے کہ موسم سرما کے عروج پر امتحانات کا انعقاد طلباء و طالبات اورانکے والدین کے ساتھ بہت ذیادتی ہے 2019 میں بھی مارچ میں میٹرک کے امتحانات کے دوران شدید برف باری سے طلباء و طالبات اور والدین کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑاتھاجبکہ دوردراز سے آنے والے اکثر طلباء و طالبات امتحانی مراکز تک نہ پہنچ سکے تھے ،عوامی حلقوں نے ،ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے لطاسب ستی سے مطالبہ کیا ہے کہ بورڈ کے حکام سے فوری رابطہ کر کے فوری طلباء وطالبات کے تعلیمی مستقبل کو بچانے کے لئے امتحانات کی تاریخ کوتبدیل کروائیںاورمارچ کے آخرمیں میٹرک کے امتحان کا شیڈول جاری کروایاجائے تاکہ طلباء و طالبات مناسب موسم میں امتحانات دے سکیں اور مستقبل کیلئے بھی برفباری اورشدید سردی کے علاقوں کے موسمی حالات کو مد نظر رکھ کر امتحانات کا شیڈول جاری کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں