تھر پارکر 52

تھر پارکر ، بچوں کی اموات

لاہور  تھر پارکر میں بچوں کی اموات نہ رک سکیں، مزید 3 بچے دم توڑ گئے۔ رواں ماہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 40 ہو گئی ہے۔تھرپارکر میں غذائی قلت اور وبائی امراض کے باعث مزید تین بچے دم توڑ گئے، فوت ہونے والے بچوں میں لچھمن بھیل، مبارک ھالیپوٹو کے نومولود بچے اور ننگر پارکر تحصیل کے ہسپتال میں نیتراج کولھی کا نومولود بچہ دم توڑ گیا۔رواں ماہ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 40 اور رواں سال تعداد 817 ہو گئی جبکہ 90 بچے تاحال زیرعلاج ہیں۔ واضح رہے کہ تھرپارکر کے ہسپتالوں میں ادویات اور دیگر سہولیات کا فقدان برقرار ھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں