جنرل میجر جنرل آصف غفور 47

پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ انسانیت،مذہب، تہذیب اور اقدار سے بالاتر

راولپنڈی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف فیصلہ انسانیت،مذہب، تہذیب اور اقدار سے بالاتر ہے، فیصلہ آنے کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی وزیراعظم سے تفصیلی بات چیت ہوئی ،ملک کا دفاع بھی جانتے ہیں اور ادارے کے وقار کا دفاع بھی اچھے سے جانتے ہیں،ہم روایتی جنگ سے نیم روایتی جنگ اور پھر آج ہائبرڈ وار کا سامنا کررہے ہیں، ملک میں کسی صورت انتشار کو پھیلنے نہیں دیں گے اور اسکے ساتھ ملک و اپنے ادارے کی عزت و وقار کو برقرار رکھیں گے، اندرونی و بیرونی دشمنوں کو ناکام کریں گے ،ملک کو اس طرف لے کرجائیں گے جس سے ادارے مضبوط ہوں گے، دشمنوں کی منصوبہ بندی سب کاپتہ ہے، بھارتی آرمی چیف کا بیان سب نے دیکھا ہو گا جہاں دشمن داخلی طور پر کمزور کرنا چاہتے ہیں وہاں بیرونی آوازیں بھی اٹھ رہی ہیں، ہم اندرونی اور بیرونی حملوں کامقابلہ کر سکے تو موجودہ ڈیزائن کا بھی مقابلہ کریں گے۔جمعرات کو یہا ں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف عدالت کے مختصرفیصلے کے بعدجن خدشات کا اظہار کیاتھا وہ تفصیلی فیصلے سے وہ خدشات درست ثابت ہوگئے ، فیصلے میں استعمال کئے گئے الفاظ کسی بھی مذہب، انسانیت، تہذیب اور کسی بھی اقدار سے بالاتر ہیں، افواج پاکستان ایک منظم ادارہ ہے، ہم ملک کی سلامتی اور دفاع کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کے حلف بردار ہیں، پچھلے 20سال میں عملی طور پر کر دیکھا ہے،دنیا میں کوئی ملک اور فوج وہ کام نہیں کر سکی جو افواج پاکستان نے عوام کی حمایت کے ساتھ حاصل کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں