ڈپٹی کمشنر راولپنڈی 65

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کے ہمراہ ٹی ایچ کیو مری ہسپتال کا دورہ کیا

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سیف اللہ ڈوگر نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر سہیل احمد چوہدری اور نو تعینات اسسٹنٹ کمشنر مری زاہد حسین کے ہمراہ ٹی ایچ کیو مری ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے تمام شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں اور اُن کے لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں گفتگو کی ایم ایس سول ہسپتال مری ڈاکٹر عبدالسلام صاحب نے ڈی سی راولپنڈی کو ہسپتال میں درپیش مسائل کا تفصیلی طور پر ذکر کیا اور خصوصاً ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف کے لیے رہائش نہ ہونے کے بارے میں بتایا جس پر ڈپٹی کمشنر صاحب نے فوری طور پر ہسپتال سے ملحقہ جگہ کا پی سی وٙن بنا کر رہائشی بلاک بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو بتایا اُن کا کہنا تھا کہ رہائشی بلاک بننے سے ہسپتال میں سٹاف کی کمی بھی پوری کی جا سکے گی ہسپتال کے تفصیلی دورے کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ایم ایس سول ہسپتال اور اُنکی ٹیم کی تعریف کی اور کہا کہ اتنے شدید موسم میں بھی سٹاف اپنی ڈیوٹی پر موجود ہے جو کہ قابلِ تحسین ہے ڈی سی راولپنڈی نے ہسپتال کی صفائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ایم ایس سول ہسپتال مری کو ہدایت کی تا کہ مریضوں کو ہسپتال میں صاف سُتھری فضاء مِل سکے دورے کے دوران ڈپٹی ڈی ڈی ایچ او ، ڈاکٹر اظہر عباسی اور ڈی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر صدف بھی موجود تھیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں