ٹرانسفار 59

حکومت کا عوام کے لیئے بجلی کا جھٹکا

اسلام آباد نیپرا نے بجلی 26 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق عوام پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی ایک روپے 82 پیسے مزید مہنگی کردی نیپرا نے یہ فیصلہ جولائی ستمبر 2019-20 کی پہلی سہ ماہی کے لیے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر کیا ہے، اس کیس پر نیپرا نے 26 نومبر کو فیصلہ سنایا تھا، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والے صافین پر ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔ترجمان نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے صارفین پر منتقل ہونے والا بوجھ 14ارب روپے ہی رہے گا جب کہ کے الیکٹرک کے صارفین پر نوٹیفکیشن کا اطلاق نہیں ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں