image mp 61

موٹروے پولیس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور کیش تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیا۔

موٹروے پولیس نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سونا اور کیش تلاش کر کے مالک کے حوالے کر دیاتفصیلات کے مطابق شاہد اپنی فیملی کے ہمراہ سیالکوٹ سے فیصل آباد کی جانب سفر کررہا تھا کہ دوران سفر وہ اپنی فیملی کے ہمراہ شیخوپورہ ریسٹ ایریا کچھ دیر رکے اور اپنے سفر کا دوبارہ آغاز کر دیا۔ کچھ دور جانے کے بعد ان کی فیملی کی ایک خاتون کو محسوس ہوا کہ ان کا پرس غائب ہے اس صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہد نے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 پر پریشانی کی حالت میں کال کر کے ماجرا بیان کیا اور مدد طلب کی، اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس کی انسپکٹر عائشہ بلال اور سب انسپکٹر پرویز گل شیخوپورہ ریسٹ ایریا پہنچے اور گمشدہ پرس کی تلاش شروع کر دی۔ کچھ دیر بعد افسران نے گمشدہ پرس برآمد کر کے فیملی کو اطلاع دی جس پر فیملی واپس آ کر اپنا پرس وصول کیا، پرس میں پانچ تولہ سونے کی زیورات جن کی مالیت چار لاکھ پینتیس ہزار روپے، دو لاکھ سولہ ہزار کیش ، پچیس ہزار کا موبائل فون اور کچھ اہم کاغذات موجود تھے ۔ سامان کی کل مالیت 6لاکھ 76ہزار روپے تھی۔ فیملی نے پرس وصل کرتے ہوئے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور موٹروے پولیس زندہ باد پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔افسران کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ڈی ائی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کے لئے تعریفی اسناد اور کیش ریواڈ کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں