نیا-پاکستان 51

ہاؤسنگ منصوبہ: 19 لاکھ سے زائد درخواستیں، آخری تاریخ میں دس دن باقی

اسلام آباد: نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبہ کے تحت گھر حاصل کرنے کیلئے اب تک 19 لاکھ 18ہزار سے زائد درخواستیں نیشنل ڈیٹا بیس ریگولیٹری اتھارٹی (نادرا) کو موصول ہو چکی ہیں جب کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں ابھی 10 دن باقی ہیں۔ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کرانے والوں میں 5515 خواجہ سرا، 184355 افراد کا تعلق کچی آبادی، 34654 ہزار سے زائد بیوہ اور 9325 مطلقہ (طلاق یافتہ) خواتین، 715473 افراد کا تعلق مزدور طبقے سے ہے جنہوں نے اپنا گھر کے حصول کیلئے رجسٹریشن کرائی ہے۔نادرا کے ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ ایک مہینہ توسیع کے بعد 15 دسمبر 2019 مقرر کی گئی ہے اور اس ضمن میں اپنا گھر حاصل کرنے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں درخواستیں جمع کرانے کا عمل جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں