murree news pti 69

جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 57 اور پی پی چھ کے ٹکٹ بھاری رقوم کے عوض دینے کاالزام

مری گذشتہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے حلقہ این اے 57 اور پی پی چھ کے ٹکٹ بھاری رقوم کے عوض دینے کاالزام حلقہ میں ایم این اے اور ایم پی اے کی عدم توجہی کے باعث پارٹی کاگراف بری طرح متاثر ہورہا ہے جس سے آنے والے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو شدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑیگا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماو امیدوار برائے قومی اسمبلی جاوید اقبال ستی نے ایک انٹرویو میں کیا انہوںنے کہا ایم این اے صداقت عباسی اورایم پی اے لطاسب ستی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حالیہ الیکشن میں ٹکٹیں پیسے دیکر خریدے گئے جس سے یہ کمزور لوگ سامنے آنے سے اگلے جنرل الیکشن میں دیگر سیاسی جماعتوں کو فائدہ پہنچے گا ،انکاکہناتھا کہ صداقت عباسی اورمیجر (ر)لطاسب ستی سے بہترلوگ موجودتھے لیکن انہیں نظر انداز کیاگیا حلقے کا سب سے بڑا منصوبہ بلک واٹرسپلائی سکیم عرصہ دراز سے کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود ابھی تک بحال نہ ہوسکا اس منصوبے پر ن لیگ سے بھی زیادہ مخالفت یہ نمائندے کررہے ہیں بلک واٹرسپلائی سکیم کی تکمیل کیلئے وزیر اعظم ،وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر سے اپیل کرونگا کہ اس منصوبے کو جلد شروع کیاجائے بصورت دیگر اپنی ہی حکومت کیخلاف عدالت میں کھڑا ہونگا انکا کہناتھا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں نہ ہی حصہ لونگا اور نہ ہی وراثتی سیاست کو قبول کرونگا جاوید اقبال ستی نے کی جانب سے ان تہلکا خیزانکشافات کے بعد پارٹی مزید انتشار کا شکار ہوگی جبکہ حلقے میں پہلے سے ہی پارٹی میں بڑا گروپ جو سابق تحصیل ناظم مری سردار محمد سلیم خان کی حمایت کررہا ہے وہ گروپ بھی ان منتخب نمائندوں سے نالاں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں