F-16 54

پاک فضائیہ میں نائٹ آپریشنل مشق کا انعقاد۔

پاک فضائیہ میں کمانڈ لیول پر نائٹ آپریشنل مشق کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پاک فضائیہ کے تمام طیاروں اور ائیر ڈیفنس نظام نے حصہ لیا۔یہ نائٹ آپریشنل مشق گذشتہ ہفتے منعقد ہونے والی ہاک آئی مشق کا تسلسل ہے جس میں پاک فضائیہ کے تمام آپریشنل ائیر بیسز نے حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے آپریشنل عملے کو جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کے مؤثر اور مربوط استعمال کی تربیت فراہم کرنا تھا۔ اس مشق سے پاک فضائیہ کو ہر قسم کے مشکل حالات میں ایک مؤثر دفاع کے ساتھ ساتھ بھر پور جوابی حملے کی صلاحیتوں کو جانچنے کا موقع ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں