Press pic 04-12-19 49

موٹروے پولیس نے موٹروے پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔

موٹروے پولیس نے موٹروے پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لیتفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس افسران روٹین پٹرولنگ پر تھے کہ انہوں نے موٹر وے (خان کا ڈوگرہ) کے قریب ایک کار LXV 83 ہنڈا سوک دیکھی، مدد کی غرض سے جب موٹروے پولیس افسران گاڑی کے قریب پہنچے تو انہوں نے دیکھا کہ گاڑی لاوارث حالت میں کھڑی ہے اور آس پاس کوئی شخص بھی موجود نہیں تھا ۔ شک پڑنے پر گاڑی کی تلاشی لی گئی جس پر گاڑی سے منشیات(26کلو گرام ہیروین )بر آمد ہوئی ۔ منشیات اور گاڑی حفاظتی تحویل میں لیکر مزید قانونی کاروائی کے لیے ضلع پولیس تھانہ صدر فاروق آباد کے حوالے کر دی گئی۔ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں