جرائم پیشہ 107

موٹروے پولیس نے سرگودھا سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے کلر کہار کے قریب پکڑ کر اور ملزم گرفتار کرلیا

موٹروے پولیس نے سرگودھا سے چوری ہونے والی گاڑی موٹروے کلر کہار کے قریب پکڑ کر اور ملزم گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کو ایک گاڑی ،ویگن آر LEA 1398 رنگ سفید ماڈل 2017 ،کی ناکا بندی نوٹ کروائی گئی اطلاع پاتے ہیں موٹروے پولیس الرٹ ہوگئیں اور مشکوک گاڑی پہ نظر رکھنا شروع کر دیتقریبا صبح سات بجے موٹروے پولیس نے کلرکہار کے قریب مذکورہ گاڑی کو دیکھا اور روکنے کا اشارہ لیکن ملزم نے رکنے کے اشارے پہ گاڑی موقع سے بھگا دی جس پر موٹروے پولیس نے چوری شدہ گاڑی کا پیچھا شروع کیا اس آپریشن میں موٹروے پولیس کی متعدد گاڑیوں نے ڈی ایس پی ملک اسلم کی نگرانی میں حصہ لیا
بالآخر چوری شدہ گاڑی کو روک لیا گیا اور ملزم فرحان خالک کو گاڑی کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا متعلقہ ضلع پولیس کو اطلاع کر دی گئی مزید قانونی کارروائی جاری ہے
اس کارروائی کو سراہتے ہوئے اسپکٹر جنرل آف موٹروے پولیس اے ڈی خواجہ نے افسران کے لئے تعریفی اسناد اور کیش ریوارڈ کا اعلان کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email