آزادی لانگ مارچ 66

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور جاری کردہ ٹریفک پلان

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ کی بہترین حکمت عملی اور جاری کردہ ٹریفک پلان اسلام آباد کے شہریوں کو سابقہ دور حکومتوں میں جلسے جلسوں اور دھرنوں کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا وہاں پر ہی موجودہ دور حکومت میں جس طرح آج آزادی لانگ مارچ کے دھرنے جس میں ایک بڑی تعداد میں شرکاء شریک ہیں جسکا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن اسکے باوجود اسلام آباد ایکسپریں وے کے علاوہ متعدد سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اس سے پہلے سابقہ دور حکومت میں ہونے والے دھرنوں جلسوں کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑتاتھا پانچ روز سے شہراقتدار کے سنگم میں آزادی لانگ مارچ جس میں بڑی تعداد میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور شرکاء ایک دھرنے شکل اختیار کرتے ہوئے حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اگر دیکھا جائے تو ضلعی انتظامیہ کے تجربہ کار افسران جن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات سرفہرست ہیں جنھوں نے بہترین کامیاب حکمت عملی اپناتے ہوئے آزادی مارچ کے قائدین اور شرکاء کو ایک ایسی جگہ پر جلسہ کرنے کے لیے رضامند کیا جسکی وجہ سے اسلام آباد میں تاجروں کی کاروباری سرگرمیوں کے علاوہ دوران سفر مسافروں کو کسی حد تک مشکلات سے بچا لیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں