Usman-Buzdar 79

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان آمد۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان آمد۔وزیراعلیٰ نے شیخ زید ہسپتال میں ٹرین میں آتشزدگی سے جھلسنے والے افراد کی عیادت کی۔وزیراعلیٰ فرداً فرداً زخمی افراد کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ کی زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت۔حکومت پنجاب زخمیوں کے علاج معالجہ کیلئے ہر طرح کے وسائل فراہم کرے گی۔عثمان بزدارزخمیوں کی مکمل صحت یابی تک حکومت ان کی دیکھ بھال کرے گی۔ عثمان بزداروزیراعلیٰ نے زخمیوں سے المناک حادثے کے بارے میں معلومات بھی حاصل کیں۔ّزخمی افراد نے وزیراعلیٰ کو حادثے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ہسپتال انتظامیہ سے زخمیوں کے علاج معالجے کی تفصیلات دریافت کیں۔ٹرین حادثے میں زخمی مسافروں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ان کامکمل علاج معالجہ کیا جائے گا۔عثمان بزدارصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ہمراہ ہیں۔