تیزگام ایکسپریس 137

کراچی سے لاہور جانیوالی تیزگام ایکسپریس میں ٹانوری اسٹیشن کےقریب آگ بھڑک اٹھی 70 سے زائد افراد جاں بحق

 کراچی سے لاہور جانیوالی تیزگام ایکسپریس میں ٹانوری اسٹیشن کےقریب آگ بھڑک اٹھی 70 سے زائد افراد جاں بحق جبکہ 36 زخمی ضلع رحیم یار خان اور بہاولپور کے تمام اسپتالز میں ایمرجنسی نافذ ریسکیو ٹیمیں فائربریگیڈ ریلوے پولیس پاک فوج کے امدادی دستے موقع پر پہنچ گئے حادثہ ٹرین میں ناشتہ پکاتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے پیش آیا جائے حادثہ پر قیامت صغرا برپا جاں بحق ہونیوالوں میں زیادہ تر رائیونڈ اجتماع میں جانیوالے تبلیغی جماعت کے افراد شامل تفصیل کے مطابق چنی گوٹھ کے قریب چک نمبر 6 تنواری اسٹیشن کے قریب کراچی سے لاہور جانیوالی تیز گام ایکسپریس میں ناشتہ پکاتے ہوئے یکے بعد دو گیس سلنڈر پھٹ گئے جس کے نتیجے میں ٹرین کی پانچ بوگیاں متاثر ہوگئی جس میں 70 سے زائد افراد آگ کے شعلوں میں جھلس کر لقمہ اجل بن گئے جبکہ 36 افراد شدید زخمی ہوگئے اکثر لاشیں ناقابل شناخت اطلاع ملنے پر ریسکیوٹیمیں فائربریگیڈ ریلوے پولیس اور پاک فوج کے امدادی دستے بھی موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کردیا ضلع رحیمیار خان اور بہاولپور کے تمام ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی جائے حادثہ پر قیامت صغرا برپا ہر آنکھ اشکبار ہوگئی حادثہ صبح صادق 6:20منٹ پر پیش آیا