alvi 49

پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے، صدر مملکت

اسلام آباد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، ہم پاکستان کو پولیو فری بنا کر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے عالمی دن پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پولیو کا عالمی دن اس موذی مرض کے خاتمہ کے عزم کی تجدید کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے پولیو کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم پاکستان کو پولیو فری بنا کر ہی دم لیں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس سلسلہ میں بین الاقوامی تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اپنے بین الاقوامی شراکت داروں کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام میں پولیو ویکسینیشن کے بارے میں شعور پیدا کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں