awan 57

لاڑکانہ میں شکست پیپلز پارٹی کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج اس امر کا ثبوت ہے کہ لاڑکانہ بھٹو کا گڑھ نہیں رہا، دھاندلی کا رونا رونے والوں کا بیانیہ پنکچر ہوگیا، لاڑکانہ میں ہونے والی شکست ان کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہے، یہ ضمنی انتخاب نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کے لئے نشان عبرت ہے۔ جمعہ کو ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے مسکن لاڑکانہ میں تبدیلی آگئی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ جی ڈی اے کے امیدوار معظم عباسی کی کامیابی جعلی اکاو¿نٹس پارٹی کے خلاف عوام کا اعلان بغاوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن سے تعلق کے باعث پی پی پی صوبے سے اضلاع تک سمٹ کر رہ گئی ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ بلاول کو اپنے گھر میں عوام نے مسترد کردیا، امید ہے کہ وہ اپنی زیر سرپرستی اور وزیراعلی کی زیر نگرانی ہونے والے اس انتخاب کو جعلی قرار نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں