ٹوبہ ٹیک سنگھ 47

ڈپٹی کمشنرمیاں محسن رشیدنے ڈی سی کمپلیکس میں ہفتہ وار کی بنیاد پر لگائی

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈپٹی کمشنرمیاں محسن رشیدنے ڈی سی کمپلیکس میں ہفتہ وار کی بنیاد پر لگائی جانے والی کھلی کچہری میں آنے والے تمام سائلوں کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے انہوں نے کہا کہ عوام انکی دہلیز پر انصاف ودیگر تمام سہلولیات فراہم کرنے ہماری ذمہ داری ہے بلکہ ان کے حقوق کی پاسداری اور ان کے مسائل کا حل بھی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ا س موقع پراس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایف اینڈ پی منور حسین گورئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید تنویر مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری،سیکرٹری آر ٹی اے اقصیٰ غفور تمام محکموں کے سربراہان کے علاؤہ ڈی سی آفس کے ہیڈ ز بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ میاں محسن رشید نے ضلع بھر کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ عوام الناس کے مسائل کے فوری حل کے لئے اپنے کارکردگی میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے تمام سائلوں کے ساتھ نہایت خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں