urdu press 74

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ڈینگی سے آگاہی کے متعلق سیمنار کا انعقاد کیا۔

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس موٹروے زون کی جانب سے موٹروے پولیس کے افسران و ملازمین کے لیے پولیس لائن اسلام آباد میں ڈینگی سے بچاوکے متعلق سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹرویز اشفاق احمد تھے۔ پر وگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قران پاک سے کیا گیا جس کے بعد باچا خان میڈیکل کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر افتخار الدین نے ڈینگی سے بچاو اور علاج کے متعلق پریسنٹیشن دی۔ جس میں انہوں نے بتایا کہ۔ ہر سال دنیا بھر میںتقریباً 40کروڈ لوگ ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں اور 22ہزار اموات واقع ہو جاتی ہیں ۔جبکہ انفرادی سطع پر چند احتیاطی تدابئر لینے سے ڈینگی سے بچاو ممکن ہے جیسے کہ جسم کو ڈھانپ کر رکھنا، یعنی جرابوں کا استعمال اور پوری آستین کے کپڑے وغیرہ کا استعمال موثر ہے۔ڈینگی کے افزایش نسل کھڑے ہوے صاف پانی میں ہوتی ہے لہذا اپنے ارد گردپانی نہ کھڑا ہونے دیں یا پانی کو ڈھانپ کر رکھیں۔اس کے علاوہ پرانے ٹائر وں میں اس کے بہترین افزایش ہوتی ہے جس کا خاص خیال رکھا جائے۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوے کہا کہ ڈینگی ایک مخصوص عادات رکھتا ہے جو کہ زیادہ گرمی اور یا زیادہ سردی میں باہر نہیں نکلتا ، یہی وجہ ہے کہ عموماً طلوع افتاب اور غروب افتاب جب موسم معتدل ہوتا ہے ڈینگی مچھر حملہ آور ہو تا ہے۔سیمنار کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈاکٹر افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اج کے اس فائدہ مند سیمنار سے بہت کچھ سکیھنے کو ملا جس پر عمل کر کے اس وبا ء سے خود کو بھی اور دوسروں کو بھی بچا یا جا سکتا ہے۔مزید بات کرتے ہوے کہا کہ موٹروے پولیس ہمیشہ اپنے افسران و ملازمین کے فلاح و بہبود کے لیے کوشاں ہے یہ سیمنار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاکہ افسران و ملازمین صحت مند رہیں اور بہتر طور پر عوام کی خدمت کر سکیں۔تقریب کے اختتام پر ڈی آئی جی موٹروے نے ڈاکٹر افتخار الدین کو یاد گاری شیلڈ پیش کی۔ پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں