وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ 78

27 ستمبر کو یوم یکجہتئ کشمیر کے حوالے سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا بیان

27 ستمبر کو یوم یکجہتئ کشمیر کے حوالے سے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا بیان وزیر اعظم عمران خان کے احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کل ملک بھر میں یوم یکجہتئ کشمیر منایا جائیگا- اعجازشاہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانا ہر انسان کی اخلاقی زمہ داری ہے- ہندوستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ 52 روز سے بدترین کرفیو نافذ کر رکھا ہے- اعجاز شاہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ انسانی جان بچانے والی ادویات اور خوراک تک میسر نہیں ہو رہی- مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم مسلمان، بھارتی استبداد سے نجات کے لئے مسلم امہ کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہے- آج مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پوری دنیا سراپا احتجاج ہے-اعجاز شاہ میری پوری قوم سے گزارش ہے کہ اپنی آواز کشمیر کے لئے بلند کریں- وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن میں موجود hashtags کا استعمال کر یں اور ہر پلیٹفارم پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کی آواز بنیں-اعجاز شاہکل وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں پوری دنیا کے سامنے کشمیر کے لئے آواز بلند کریں گے- اس مو قع پر ہمیں ایک ذمہ دار قوم کی حیثیت سے یکجا ہو کر اس ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہے- کل وزیر اعظم نے اسلام کے پرامن ہونےکا پیغام دیا۔ ہمیں امن اور انصاف کے لئےایک ہو کر اس بات کا عملی ثبوت دینا چاہیئے- اعجاز شاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں