Earthquake 121

اسلام آباد اور مری سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے زلزلے کے نتیجے میں آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں ایک عمارت گرگئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 50 افراد زخمی ہوگئے۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر میں ہی ایک مسجد کے مینار گرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر زیر زمین تھی۔زلزلہ پیما مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کا مرکز جہلم سے پانچ کلومیٹر شمال میں تھا۔8 اکتوبر زلزلہ: 13 سال بعد بھی یادیں باقی اسلام آباد کے علاوہ لاہور، پشاور، مری، جہلم، کالا باغ، حافظ آباد، چینیوٹ، پری پور اور دیگر علاقوں میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ پنڈی بھٹیاں، لالیاں، فیصل آباد، سرگودھا ، منڈی بہاءالدین، جڑانوالہ، حاصل پور، شاہپور، سلانوالی، ٹیکسلا، شرقپور شریف، عیسٰی خیل، وزیرآباد سمیت دیگر کئی علاقوں سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔زلزلے کے نتیجے میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے۔پاکستان کے علاوہ نئی دہلی سمیت بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں