Murree news14 158

پنجاب ایمرجنسی سروس نے ابتدائی طبی امدادکاعالمی دن منایا

ریسکیو1122 اب تک 73لاکھ لوگوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کر چکا ہے:ڈی جی ریسکیوپنجاب ہمارا مشن ِ ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈرہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد آزما ہوا جا سکے: ڈی جی ریسکیو پنجاب ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن “ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر” پرواگرام کے تحت منایا جس کا مقصد فرسٹ ایڈکی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا کیونکہ کسی گھر میں صرف تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کی موجودگی سے ہی کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہتر طریقے سے نبرد ہوا جاسکتا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک مرکزی تقریب ضلع لاہور کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر ایل او ایس لاہور میں منعقد ہوئی جس کی صدارت بانی ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے کی جبکہ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز کے ریسکیو رضاکار، ریسکیورز، سنئیر مینجمنٹ اور لاہور کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیر نے “ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر”پروگرام کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا آغاز 2019میں پنجاب ایمرجنسی سروس کے کیمونٹی سیفٹی ونگ کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع میں کر دیا گیا تھا تاکہ ہر گھر میں فرسٹ ایڈر کو تربیت فراہم کر کے اس کو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے قابل بنایا جاسکے تاکہ تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکے۔ ڈاکٹر رضوان نصیرنے میڈیا نمائندگان سے کو فرسٹ ایڈ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ کسی بھی حادثے کے وقت قریب موجود لوگوں کا کردار انتہائی بنیاد ی اور کلیدی ہو تا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ اگر فرسٹ ریسپانڈر مریض کو بہتر طریقے سے فرسٹ ایڈ فراہم کردیں تو زندگی بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اور لاپرواہی کی صورت میں اموات کا تناسب زیادہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا ب تک ریسکیو 1122کمیونٹی ٹریننگ پروگرام کے تحت تقریباََپانچ لاکھ ریسکیو رضا کار کو فرسٹ ایڈکی تربیت فراہم کرچکا ہے جبکہ پنجاب ایمرجنسی سروس آغاز سے اب تک 73لاکھ ایمرجنسی متاثرین کو فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ اس موقع پر انہوں نے شعبہ کمیونٹی سیفٹی ریسکیوہیڈ کوارٹرزاورضلعی افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمز بنانے اور 5لاکھ کے قریب فرسٹ ایڈرکی تربیت کے ہدف کو پورا کرنے پر سراہا۔