72

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام پنجاب یو نیورسٹی جہلم کیمپس میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر اہتمام پنجاب یو نیورسٹی جہلم کیمپس میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے زیر انتظام طلبہ میں ٹریفک قوانین کی آگائی کیلے بروز جمعرات 12 ستمبر کو پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین کی آگائی کے حوالے سے خصوصی لیکچرر دیا گیا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ کے زونل کمانڈر DIG محمد عالم شنواری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور طلبہ و طالبات کو ٹریفک قوانین کی پابندی کی تلقین کی۔ جبکہ دیگر شرکاء میںنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ ٹو کے سیکٹر کمانڈر SSP وحید الرحمان خٹک DPO جہلم SSP کپیٹن (ر) سید حماد عابد اور ڈائریکٹر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ڈاکٹر مدثر اقبال شامل تھے۔ جنہوں نے طلبہ کو ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی تلقین کی۔ سیمنار کے اختتام پر طلبہ و طالبات میں موٹروے پولیس کی طرف سے گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے جبکہ مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں