78

مریدکے میں اتحاد کیمیکل جی ٹی روڑ پر تیز رفتار مسافر کوسٹر بس الٹ گئی

شیخوپورہ مریدکے میں اتحاد کیمیکل جی ٹی روڑ پر تیز رفتار مسافر کوسٹر بس الٹ گئی-حادثے میں 8 افراد زخمی ہو گئے- ریسکیو 1122 مریدکے کی امدادی ٹیم نے فورا” موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا- حادثہ ڈرائیور کی غفلت کیوجہ سے پیش آیا- اطلاع لے مطابق مسافر بس لاہور کی طرف جا رہی تھی کہ ڈرائیور کے سونے کیوجہ سے بس الٹ گئی جس سے بس میں سوار 8 مسافر زخمی ہوگئے- ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے 2 زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ 6 شدید زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا- زخمیوں میں شاہد ولد ندیم 28 سال، رفاقت ولد محمد اختر37 سال، ریاست ولد سائیں 60 سال، تنویر ولد حمید 32 سال، اشفاق ولد محمد بوٹا 23 سال، اختر ولد غلام علی 40 کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ عمران ولد محمد اختر 20 سال، ندیم ولد محمداختر 22 سال کو موقع پر طبی امداد دی گئی-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں