69

ٹوبہ ٹیک سنگھ کشمیر یکجہتی کے سلسلہ میں نکالی گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ:صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض،ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید، صوبائی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق،ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی، ایس پی فاروق ہوندل، چیئرمین اوورسیز پاکستان میاں نوید عالم،صدر بار چوہدری تنویر حسین ودیگر افسرا ن نے کشمیر یکجہتی کے سلسلہ میں نکالی گئی ریلی میں شرکت کی،اس موقع پر تمام ضلعی محکموں کے سربراہان کی قیادت میں نکالی جانے والی ریلیاں میں یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبہ سے کشمیر بنائے گا پاکستان، ہم چھین کے لیں گے آزادی جیسے پور شکاف نعروں فضاء گونج اٹھی تھی،تقریب کے آغاز پر سائرن، قومی ترانہ اور ایک منٹ کی خاموشی کی گئی، صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض،ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید، صوبائی نائب صدر چوہدری محمد اشفاق،ایم پی اے چوہدری سعید احمد سعیدی نے اپنے ہاتھوں میں پاکستانی و کشمیر ی پرچم تھام کر نعرئے لگائے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق پوری، چیئرمین اوورسیز پاکستان میاں نوید عالم،صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری تنویر حسین ایڈووکیٹ،میاں عبدالباسط ایڈووکیٹ،نعیم گادھی ایڈووکیٹ،ڈی ایس پیز مہر سعید احمد،خرم سعید، سرکای محکموں، سیاسی، سماجی تنظیموں، صحا فیوں، شہر یوں اور طلبہ نے شہباز چوک میں ہاتھوں سے زنجیر بنائی اور اہم چوکوں، شاہراہوں اور دیگر عوامی مقامات پر یوم یکجہتی کے حوالہ سے قومی و کشمیر ی پرچم اور بینرزآویزاں کر رکھئے تھے، یوم سیاہ کے طور پر یکجہتی کشمیر کی تقریب کے اختتام پر کشمیریوں کی آزادی اور شہداء کی بلندی درجات کی خصوصی دعائیں مانگی گیں،بعد ازاں سپورٹس سٹیڈیم سے کلمہ چوک تک کشمیر یکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر میاں محسن رشید نے کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں