62

کلین اینڈ گرین پاکستان شجرکاری مہم پودا لگایا ASP/SDPOصدر

؎جہلم(چوہدری سہیل عزیز)کلین اینڈ گرین پاکستان مہم جہلم پولیس پیش پیش،کیپٹن (ر) سید حماد عابد ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائنز میں پودا لگایا۔ حناء منور ASP/SDPOصدر سرکل، محمد ارشد ڈی ایس پی ٹریفک کی بھی شجرکاری مہم میں شرکت،تفصیلات کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں جہلم پولیس پیش پیش۔گزشتہ روز کیپٹن (ر) سید حما د عابد ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر جہلم نے پولیس لائن میں پودا لگایا۔ حناء منور ASP/SDPOصدر سرکل،محمد ارشد ڈی ایس پی ٹریفک، انسپکٹر عمران بیگ ایس ایچ او تھانہ سٹی، انسپکٹر اشقیاق ایس ایچ او تھانہ سول لائن سمیت ضلع پولیس، ایلیٹ فورس اور ٹریفک سٹاف کے اہلکاروں نے بھی شجرکاری مہم میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اور جہلم پولیس کلین اینڈ گرین پاکستان مہم میں 2000پودے لگا رہی ہے۔ جس سے 1000پودے پولیس لائن جبکہ بقیہ 1000پودے تمام SHOاپنے اپنے علاقوں میں لگائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں