Murree news 69

قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ ر گ قرار دیاتھا

مری کشمیر کے خصوصی تشخص ختم کرنے کی بھارتی سازش کسی صورت قبول نہیں قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے کشمیر کو پاکستان کی شہہ ر گ قرار دیاتھا ان کو خواب کو پورا کرنے کیلئے ہرقسم کی قربانی دینگے ہم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیںکشمیر کی موجودہ صورتحال کے مطابق امت مسلمہ پر جہاد فرض ہوگیا ہے بھارتی حکومت اور افواج بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کررہی ہے جسکے خلاف انسانی حقوق کے عالمی ٹھیکیداروںکی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی مظالم کیخلاف سامنے آئیں خصوصاً اوآئی سی کواس سلسلہ میں بھرپور آواز بلندکرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن تحصیل مری کے صدر راجہ دفتر عباسی اورجنرل سیکرٹری حق نواز عباسی نے اپنے بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ کشمیر کی آذادی سے ہی تکمیل پاکستان کا خواب پورا ہوگا مودی کا اکھنڈ بھارت کا خواب انشاء اللہ چکنا چو رہوگا اورکشمیر بہت جلد آذاد ہوگا اور ہندوستان کئی حصوں میں ٹکڑے ٹکڑے ہوگا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے دوہفتوں سے وہاں مکمل لاک ڈائون ہے جس سے کشمیریوں کی زندگیاں عذاب بن چکی ہیں لوگ بھوکے پیاسے ہیں لیکن انڈین ہٹلرمودی جو گجرات کا قصائی بھی نے مظالم،بربریت اور سنگدلی کی انتہا کردی ہے انہوںنے اقوام متحدہ،عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اوآئی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت کیخلاف فوری کاروائی کریں اور ہندوستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے لایاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں